Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Sami_Malik
Full Name: Sami Malik
User since: 14/Oct/2006
No Of voices: 1705
 
 Views: 1636   
 Replies: 1   
 Share with Friend  
 Post Comment  





 Reply:   امريکہ منشیات کو پھيلا رہا ہے
Replied by(zulfikarDOT) Replied on (30/Nov/2010)

امريکہ منشیات کو پھيلا رہا ہے ايسا لگتا ہے کہ پاکستانی ميڈيا کے کچھ عناصر امريکہ کے پاکستان ميں خفیہ آپریشن کے ضمن میں کسی مستند دليل يا ثبوت کی عدم دستيابی کے بعد اب تخلياتی دنيا سے مواد لینے سے بھی نہيں چوک رہے۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ ان الزامات کا مقصد اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو جھٹلانا ہے جس کے مطابق دہشت گرد منشیات کے کاروبار کے ذريعے پيسے اکھٹا کرتے ہیں۔ اس الزام کے پيچھے بھی کوئ منطق اور قابل فہم بات نہيں ہے ۔ يہ کيسے ممکن ہے کہ ايک طرف امريکی حکومت افغانستان اور بين لاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اس علاقے ميں منشیات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور دوسری طرف ڈرگ مافيا کی حمايت کر رہي ہے؟ آگر ان بنیاد افواہیں کو"امريکہ ڈرگ مافيا کی مدد کر رہا ہے" سچ تسلیم کر ليا جاۓ تو پھر يہ بتائيں کہ ہم افغانستان کی سيکورٹی فورسز کو اس لعنت سے قابو پانے کے لیے ٹريننگ اور ديگر فوجی سامان کيوں فراہم کر رہے ہيں؟ ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں ملیشیا کمانڈروں, مجرمانہ تنظیموں اور کرپٹ افسروں نے منشیات کو ایک معتبر آمدنی اور دست گیری کا ذرائع بنا رکھا ہے ان گروپوں کی وجہ سے ملک کے داخلی سلامتی اور جمہوری حکومت کو خطرہ ہے ۔ سالوں سے امریکی حکام نے نشان دہی کی ہے کہ دیہی سیکورٹی اور مضبوط قومی حکومتی قانون انسداد منشیات کے ليے ضروری ہیں اور اس بات پر بھی زور ديا کہ منشیات ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے بنيادی خطرہ ہے۔ پوليس کی ٹريننگ اور منشیات کو ختم کرنے کیے ليے2007 سے 2009 تک امريکہ نے افغانستان سے 1.8 بيلين ڈالر فراہم کيے۔ اس کے علاوہ افغان حکومت کے ساتھ مل کر منشیات کے خاتمے کيليے ہم افغانستان کو فصلوں اور زرعی ترقی کے لئے فنڈنگ میں اضافہ کر رہے ہيں۔ اس طرح کی کہانيوں اور ان کے پيچھے موجود سوچ نا قابل فہم ہے کيونکہ ان ميں کوئ قابل تحقيق مواد نہيں ہوتا اور يہ کہانياں ايک دوسرے کی براہ راست نفی بھی کر رہی ہوتی ہيں ذوالفقار- ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov www.state.gov
 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution