Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: ruby
Full Name: Rubina naz
User since: 29/Sep/2007
No Of voices: 86
 
 Views: 2912   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  
 

کمزور ترین رشتہ

جب ایک شخص کی آنکھیں

کہے اور ان کہے آنسو بہاتی جائیں

اور دوسراشخص انہیں سمجھنے سے قاصر ہو جائے

 

 

 

مضبوط ترین رابطہ!

جب فاصلے بے معنی ہوں

آپسی بات میں لفظوں کی تلاش نہ ہو

خوابوں کی ایک تعبیر نکلے

دو راستوں کی منزل ایک ٹھہر جائے

ایک کے آنسودوسرے کے قہقے پر برسیں

تو آنسو نہ رہیں

ایک کی ہنسی دوسرے کے آنسوسے ٹکرائے

تو آنسو میں ہی ڈھل جائے۔

 

خون کے ارزاں ہونے کی داستان!

شک یقین سے بڑھنے لگا

اعتبار بے اعتباری سے گھٹنے لگا

دل سونے جیسے ہونے لگے

اور سونا فقط ایک دھات سا ہونے لگا

زمین کی حدیں اور معشیت کے قصے

انسانوں کے دماغ جھکڑنے لگے

امیر ملکوں کی مرغوب غذا

تھرڈ ورلڈ ملکوں کی عوام ہونے لگی

جب موت موت نہ رہی

ایک تماشا سا ہونے لگی

انصاف زمین پر رینگنے لگا

بے انصافی کا ننگا ناچ پھیلنے لگا

اور یوں ہوتے ہوتے ایسا ہوگیا

کہ پانی کی قیمت بڑھنے لگی اور

خون بے رنگ وبے قیمت ہوگیا۔

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution