Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: ruby
Full Name: Rubina naz
User since: 29/Sep/2007
No Of voices: 86
 
 Views: 3848   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  
لو اپنا جہاں دنیا والو،ہم اس دنیا کو چھوڑ چلے !
(روبینہ فیصل)
www.rubinafaisal.com
rubinafaisal@rogers.com
2006 میں لبنان میں مرنے والے بچوں کی شکلیں آج بھی میرے ذہن میں تازہ ہیں ۔ اور میرے ذہن میں بہت سالوں پہلے انڈین آرمی کے ہاتھوں دھکے کھاتے نوجوان ، مرتے بلکتے بچے بھی ذندہ ہیں ۔ عراق میں بچوں کی لاشوں کے ڈھیر بھی ذہن کی سلیٹ سے مٹے نہیں ،اور افغانستان کے کرلاتے ، سسکتے ، کٹے پھٹے ننھے ننھے جسموں کے ٹکڑے ،جنہیں ہم اپنی سہولت کے لئے انسان اور انسانی بچے کہہ لیتے ہیں ،حالانکہ جو سلوک ان جانداروں کے ساتھ ہورہا ہے جو اشرف المخلوقات کہلاتی ہے ایسا سلوک تو تہذیب وتمدن کے پردوں میں چھپے اعلی اقدار والی اقوام دوسرے جانداروں سے نہیں کرتیں جن میں خدا نے خیر و شر کی پہچان ہی نہیں رکھی ۔ جانوروں ،پرندوں کے حقوق ،ان کے جذبات پر تحقیقات کرتی قومیں ۔۔۔ اللہ کی بنائی اس مخلوق کے ساتھ کیسے اتنی بے رحم ہوسکتی ہیںجنہیں انسان کہا جاتا ہے ۔ جو خود ان جیسے ہیں اور جن کے بچے ان کے بچوں کی طرح ہیں اور جن کو ایسے ہی ماں باپ نے جنا ہے جیسے ان اعلی اقدار والوں کو ان کے ماں باپ نے جنما ہوتا ہے ۔۔۔ جو اس شعر کی طرح ہیں ،
ملبوس خوشنماہیںمگر جسم کھوکھلے
چھلکے سجے ہوں جیسے پھلوں کی دکان پر
خوبصورت چھلکے جیسے لوگ ۔۔ جن کے اندر خالی ہیں ۔ کیسے وہی بے رخی ، وہی جہالت دکھا سکتے ہیں ۔۔آج بھی ،اب بھی ۔۔ چاہے زمانہ کتنی بھی ترقی کر جائے ، چاہے دنیا ایک رابطے میں ایک سکینڈ میں آجائے ۔۔ مگر ظلم کا معیار ، اس کا انداز ہمیشہ وہی رہے گا ۔ پانچ دن ہوگئے ۔نہتے ، غریب اورمعصوم بچ فلسطینی بچے ،جو یہ نہیں جانتے کہ حماس کون ہے ، جن کو الفتح سے بھی کچھ لینا دینا نہیں ۔۔ جو شائد زندہ رہنے آئے تھے ، جو اپنی ماﺅں کی دہلا دینے والی چیخوں کے بعد دنیا میں آئے تھے اور صرف چند ماہ ، یا چند سال ان کے مقدر میں آئے اور وہ کسی اور کی سزا بھگت کر ،ماﺅں کی دہلا دینے والی چیخوں کے سائے میں دنیا سے روانہ بھی ہوگئے ۔۔۔
لواپنا جہاں دنیا والو ،ہم اس دنیا کو چھوڑ چلے
جو رشتے ناطے جوڑے تھے،وہ رشتے ناطے توڑ چلے
کچھ سکھ کے سپنے دیکھ چلے کچھ دکھ کے سپنے جھیل چلے
تقدیر کی اندھی گردش نے جو کھیل کھلائے کھیل چلے
کس جرم میں ؟ کیا اس جرم میں کہ یہ بچے ایک ایسے ملک میں پیدا ہوئے ہیں جہاں دہائیوں سے لڑائی چل رہی ہے اور پوری سمجھداروں کی دنیا میں ، عالمی طاقتوں میں اور جمہوریت کی چیمپئن اقوم میں ایک بھی ایسی قوم نہیں اور کسی قوم کا ایک بھی ایسا فرد نہیں جو خون کے اس بھیانک کھیل کو بند کروا سکے ۔پوری دنیا میں ایک بھی غمگسار نہیں ، ہر کوئی اپنی ہو ہا میں گم ہے ۔۔
 ØºÛŒØ±ÙˆÚº Ú©Ùˆ چھوڑئے ۔مسلمان امہ ØŒ 57مسلمان ملک ØŒ 22 ممالک Ú©ÛŒ عرب لیگ ،او آئی سی ØŒ جن کا ذکر کرتے ہوئے ،یا جن Ú©ÛŒ طرف دیکھتے ہوئے میرے ذہن میں صرف ایک ہی خیال آتا ہے ØŒ
وہی بے جان ارادے،وہی بے رنگ سوال
وہی بے روح کشا کش ،وہی بے چین خیال
مسلمان قوم کو ایک جسم کی مانند کہا گیا تھا ۔۔ جس کا ایک عضو مشکل میں ہو ، تو کوئی ایک عضو بھی چین سے نہیں رہ پاتا ۔۔ مگر ہو کیا رہا ہے ، سب اس کے برعکس ۔ ایک عضو کو دوسرا عضو خود مشکل میں ڈالتا ہے ۔ عضو تو دیر بعد آتا ہے ہر ہر خلیہ ایک دوسرے کے خلاف ہے ۔ ممالک کی بات تو بعد میں آتی ہے پہلے ایک ہی ملک میں مختلف فرقے اور مختلف تنظیمیں ایک دوسرے کا گلا کٹواتی ہیں ۔ اگر فلسطین میں سنی ہیں تو اس کے بچوں کے دن دھاڑے کھلے عام اسرائلی بدمعاشی کے نتیجے میں کٹنے والے سروں کا دکھ کسی شعیہ ملک کو نہیں ، کسی شعیہ ملک میں رہنے والوں پر آفت آجائے تو دوسرے فرقے والے بغلیں بجاتے نظر آتے ہیں ۔ سب سے پہلے ہم ایک دوسر ے کو اکیلا کرتے ہیں اور پھر زمانہ ہمیں ٹھوکر پر رکھتا ہے ۔ اسی لئے حماس ، لشکرِ طیبہ ، حزبِ اللہ ، اور جیش محمد تو دہشت گرد تنظیمیں ہیں اور ا سکے کارکنوں کی تلاش میں اگر کبھی انڈیا کشمیر میں لوگوں کو خون میں نہلا دے ، ان کی عصمتیں مٹی میں ملادے ، ان کے بچوں کو ماﺅں کی گودوں میں بھون دے ۔۔اور کبھی اسرائیل کے ٹینکوں کی خوراک معصوم ،پھول جیسے فلسطینی بچے ، بوڑھے اور عورتیں بن جائیں ۔اور کبھی لبنان میں حزبِ اللہ کو ختم کرنے کے بہانے سینکڑوں لوگ قبروں کا منہ بھرتے جائیں ۔۔ کبھی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں انہی دہشت گرد کہلائی جانے والی تنظیموں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے ، انسانی حقوق کے علمبردار ، حقوقِ نسواں کے محافظ عورتوں ، بچوں اور بوڑھوں کو یوں کچل دیں کہ مرنے کے بعد بھی وہ کھلی آنکھوں سے اپنا جرم پوچھتے نظر آئیں ۔
اور یہ بات طے ہے کہ جب ہم ایک دوسرے کی پشت پر لات مارنے سے باز نہیں آئیں گے ، زمانہ ہمیں یوں ہی روندتا رہے گا ۔۔ اور میرا کہنا تو یہ ہے کہ اگر ملا اپنے حلوے کی خاطر لوگوں کو فرقہ واریت میں جھونکتا جائے گا ،کچھ نہیں ہوسکتا ۔ یا تو ملا کے اندر سے حلوے کی حرص ختم کرنا ہوگی ، اور یا پھر لوگوں کو اس حرص سے خود آگاہ ہونا ہوگا ۔۔ مسجد اگر آگ بھڑکانے کے لئے استعمال ہورہی ہے ۔۔ تو ۔۔۔۔
اور اگر اسی طرح بڑے کینوس پر مسلم امہ اور عرب لیگ ۔ اتنے خون خرابے پر بھی کوئی عملی قدم ، عالمی غنڈوںکوسخت دھمکی دینے کی بجائے ۔ صرف اپنے سروں پر ٹوپی بچائے بیٹھے ہیں تو کسی تنظیم کی قطعا کوئی ضرورت نہیں رہ جاتی ۔۔ اسی طرح جمہوریت کا جھنڈا اٹھائے ، جمہوریت کے ترانے گاتے ، ؑظیم تین بڑے ممالک ، امریکہ ، اسرائیل اور انڈیا ،اگر چھوٹے ممالک پر اور کمزور لوگوں پر ظلم ڈھاتے رہیں گے تو تو UNO کے دفتر کے باہر بھی تالا لگوا دینے کی ضرورت ہے اور ان سب کو مل کر جمہوریت کی ڈگڈی بجانا بند کر کے سیدھے سیدھے آمریت کا ، شہنشاہیت کا اور قتلِ آدمیت کا کھلم کھلا اعلان کریں ۔۔۔۔ جو ہے تو سو ہے ۔ ایران ایٹمی طاقت نہ بنے ۔۔کیوں نہ بنے ؟ فلاں تنظیم دہشت گرد ہے ۔۔کیسے ہے ؟ اسرائیل دہشت گردی نہیں کر رہا ۔۔ کیسے نہیں کر رہا ؟ نو گیارہ میں مرنے والے دہشت گردی کا شکار تھے ۔۔ ثابت کریں ؟ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں لوگ طبعی موت مریں ہیں ۔۔یا وہ انسان نہیں ہیں ؟ اسرئل کا ایک فوجی مر گیا اس پر انتہا پسند خود کش فلسطینی نے حملہ کیا تھا ۔۔۔وہ کیسے انتہا پسند ہے اور یہ اسرئیلی انتہا پسند ، دہشت گرد درندے کیوں نہیں ہیں ۔۔ جن کے ٹینکوں نے باپوں کے سامنے بچوں کے سر اڑا دیے ، بہنوں کے سامنے بھائیوں کے لاشے بچھا دئے، ماﺅں کے سامنے بیٹے ،بیٹیاں اڑا دیے، اور بیٹوں کے سامنے ماﺅں کے سینے چھلنی کردئے۔ یہ کیسے انتہا پسندی نہیں ہے ؟ اور یہ کہ دیا کہ ممبئی میں دہشت گرد گھس آئے ۔۔ ۴ دن ان ۴ صدیوں پر کیسے بھاری ہوگئے جو یہی انڈینز کشمیر میں گھسے بیٹھے ہیں ۔۔ ان کی نسلیں در نسلیں در نسلیں گذر گئیں اور انہوں نے ان کی بے حرمتی کرنا ، انہیں قتل کرنا ، انہیں رسوا کرنا نہ چھوڑا ۔۔ اور کون ثابت کرے گا کہ یہ دہشت گرد نہیں ہیں ۔ انڈیا میں ذندہ لوگوں کو جلا ڈالا ۔۔ اور اس انتہا ا پسندی کی دہائی کہیں نہ پڑی اور دہائی اٹھی تو مسلمان انتہا پسند کی ۔۔۔کس نے بیٹھ کر یہ فارمولہ لکھا کہ مظالم کرنے والے دہشت گرد نہیں ہیں ۔۔ اور اسے سہنے والے اور پھر انتقاما ، قہ کی طرح اگلنے والے ، دہشت گرد ہیں ۔۔۔ وہ بچارے تو سہتے ہیں ، بیتتے ہیں ، اور جب ان کے دامن خالی ہو جاتے ہیں تو وہ جا کر اپنے قاتل کے منہ پر قہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔ ان کی معدے کی خرابی کی وجہ جاننے کی کوشش کئے بغیر ،انہیں دہشت گرد قرار دے دیا جاتا ہے ۔۔۔ میڈیا کے اس دور میں ۔پروپگینڈے کے ا س زمانے میں ، ہمارا اپنا کردار یہ ہے کہ ہمارا کردار ہی کوئی نہیں ۔۔۔۔۔
ورنہ ونزویلا کے بہادر صدر کی طرح اگر اسلامی ممالک جہاں جہاں اسرائیل کے سفیر ہیں انہیں کان سے پکڑ کر اپنے گھر کو لوٹا دیتے تو شائد اسرائیل فلسطین کو لاوارث نہ سمجھتے ہوئے تھوڑا سا رک جاتا ، شائد وہ ہم میں سے کسی ایک سے ڈر جاتا ، شائد کچھ بچے ذندہ رہ جاتے ، شا ئد کچھ بچے اپنی ماﺅں میں بنے خوابوں کی تعبیر بن پاتے ، اگر وہ ذندہ رہ جاتے ۔۔ شائد ۔۔ شائد ۔۔ شائد ۔۔۔
ورنہ مجھے ڈر ہے اسلامی ممالک Ú©ÛŒ بے حسی سارے حساس اور دردمند دل رکھنے والوں Ú©Ùˆ اسلام سے ہی دور نہ Ù„Û’ جائے Û”Û” اور جو مر گئے Û”Û”Û” اور جو مرنے والے ہیں ان راہوں میں جو حقیقت میں تاریک ہیں ۔۔اور جو شائد ان کا مقدر نہیں تھیں مگر اپنوں اور غیروں Ú©ÛŒ ملی بھگت سے بنادی گئیں ۔۔اور وہ صرف بقول شاعر یہی کہتے ہوں ØŒ کہ رہے ہوں اور کہتے رہیں Ú¯Û’ ! 
یہ راہ اکیلی کٹتی ہے،یاں ساتھ نہ کوئی یار چلے
اس پار نہ جانے کیا پائیں ،اِس پار تو سب ہار چلے ۔
 
 



RUBINA FAISAL
CERTIFIED IMMIGRATION CONSULTANT
PARTNER
HADI CONSULTANTS
2543 HURONTARIO STREET
MISSISSAUGA, ON L5A 1W2
PH: 905-896-1962, 416-876-2197
FAX: 905-248-3827
www.canconsult.net
www.rubinafaisal.com
 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution