Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: bint_e_muslim
Full Name: proud Pakistani
User since: 11/Jul/2009
No Of voices: 20
 
 Views: 3334   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم

اگر ہے جذبہءتعمیر زندہتو کس چیز کی ہم میں کمی ہے۔۔۔


ہم ہر سال اس موقع پر وہی باتیں دہراتے ہیں وہی گلے شکوے لیکن آج اس سے تھوڑا ہٹ کر بات کریں گے ۔۔۔۔۔
پاکستان کے گزشتہ ماہ و سال یعنی ماضی پر نظر ڈالیں تومستقبل میں بھی مایوسی اور نا امیدی کے گہرے بادل نظر آتے ہیں لیکن آج پاکستان جس موڑ پر کھڑا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اب تک جو کچھ بھی ہم نے گنوایا اس سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنے حال کو درست کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایک روشنپائیدار اور مضبوط پاکستان کی ازسرِ نو بنیاد رکھیں اور یہ صرف اس وقت ہی ممکن ہو گا جب ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں گے اور دشمن کی اس سازش کو کہپاکستانی قوم کو آپس میں لڑا کر انھیں چھوٹی چھوٹی با توں میں الجھا کر ان کی پہچان کو مٹا دیںسمجھتے ہوئے اس بات کی کوشش کریں کہ اب دشمن کے اس خواب کو جو پایہءتکمیل کو پہنچا جاتا ہے ریت کی دیوار کی طرح ڈھادیں گے ۔
ہمیں آج ایک موقع اور ملا ہے کہ ہم اس یوم آزادی پر صدق دل سے اس بات کا عہد کریں کہ اب تک جو جو کوتاہیاں ہم سے ہوئیں ان پر کف افسوس ملنے اور ایک دوسرے کو لعنت ملامت کرنے اور مایوس ہونے کے بجائے ایک نئی امید اور عزم کے ساتھ اپنے آپ کو اس بات کے لئے تیار کریں کہ اب ہم جب انشاءاللہ اگلے سال یہاں ملیں تو سال بھر کی خوشگوار یادیں ہمارے ساتھ ہوں ۔
پاکستا ن کو اسلام کا قلعہ بننا تھا گو کہ اسلام کو کسی قلعہ کی ضرورت نہیں لیکن پاکستان سے جو تحریک چلنا تھی اسے پوری دنیا میں پھیلنا تھا جو کہ ان ٦٢برسوں میں نہ ہوسکا۔
کبھی ہم نے اور آپ نے سوچا کہ وہ کیا محرکات ہیں جو ہمارے اس زوال کا سبب بنے؟؟
 
حکومتیں لاکھ ہمیں بڑی بڑی سروے رپورٹس بنا کر ہمارے معاشرے کو ایک مستحکم اور آزاد معاشرہ ثابت کریں لیکن یہ حقیقت سب پر عیاں ہے کہ نہ ہمیں استحکام ہے نہ آزادی نصیبہم نے سوچا ہم سے غفلت کہاں ہوئی؟؟
لاکھ نظریں چرا لیں ہماری عزت دنیا کہ کسی ملک میں نہیں ہم نے دنیا کو راضی کرنے کے لئے کیا کچھ نہیں کیا دنیا کا کمزور ترین ملک بھی ہمیں آنکھیں دکھاتا ہے اس لئے کہ ہماری ترجیحات بدل گئیں دنیا میں زندہ رہنے کے لئے ہم نے یہ ضروری جانا کہ جو اس دنیا اور بالخصوص مغربی دنیا کا طرز ِبو دو باش ہےان کی تہذیبان کا رہن سہن ہےبس وہی اصل کامیاب زندگی کی علامت ہے یہی نہیں کہ حکمرانوں نے ہی انھیں اپنا آئیڈیل اور آقا بنایا ہے ہم نے بھی اپنی زندگی میں مغربی اور ہندوانہ تہذیب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے کہا جاتا ہے کہ ہم کلمہ گو مسلمان تو ہیں لیکن ہمارے اعمال ہمیں کچھ اور ظاہر کرتے ہیں اور مغربی ممالک گو کہ کلمہ نہیں پڑھے ہوئے مگر ان کے اکثراعمال خاص کراخلاقیات ؛قانون کی پاسداریکاروبار میں دیانتکو دیکھیں تو بس جس چیز کی کمی نظر آتی ہے وہ ہے کلمہ۔ہم مغرب سے متاثر ہوتے ہیں لیکن ہمیں مغرب کی وہ باتیں دکھائی نہیں دیتیں جس کا ہمارا مذہب درس دیتا ہے اور اصل ان کے معاشرے کی جو ترقی ہے وہ بھی اسی بنیاد پر ہی ہے ورنہ اگر ان کے معاشرے میں پائی جانے والی بے راہ رویمخلوط ماحولخاندانی نظام کا بگاڑوغیرہ کو مدِ نظر رکھیں تو وہ معاشرہ ایک زوال پذیر معاشرہ ہی کہلائے گا۔

افسوس ہے کہ ہم جسے ترقی پسندانہ اور دور جدید کے عین مطابق نظام کہتے ہیں وہ در اصل ہماری خودکشی ہے کسی بھی معاشرے میں جب کوئی تحریک کامیاب ہوتی ہے تو وہ مذہب کی بنیاد پر ہی ہوتی ہے اور مذہب بھی وہی جو اللہ واحدہ لا شریک کا بھیجا ہوا ہو ۔اس سے ہٹ کر جو بھی نظام لے آئیں وہ اپنی موت آپ مر جاتا ہے ۔کمیو نزم اورسوشلزم کے نعروں سے کسی کو فائدہ ہوا تو وہ ایک مخصوص طبقہ کوہوا طاقت اور دولت چند لوگوں کے ہاتھوں میں آئی کوئی ترقی یافتہ بنا کوئی ترقی پذیر کہلایا ۔اسلام ہی ایک ایسا مکمل نظام ہے جو نہ دولت کو ایک ہاتھ میں رہنے دیتا ہے نہ طاقت کسی بندے کی ہے۔
سپر پاور ہے تو اللہ ہے جب تک ہمارا ایمان اس پر مضبوط نہیں ہوگا تبدیلی کا عمل بھی شروع نہ ہو اور نہ ہم ان مسائل کے گرداب سے نکل سکیں ۔
مسائل کے پیدا کرنے میں ہمارا کتنا ہاتھ ہے ؟؟
کیا ہم نے اللہ کو معبود مانا؟؟
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو اپنے اوپر لازم کیامشعل راہ بنایا؟؟
 
کیا ہمارے اخلاقی اور دینی انحطاط کا ذمہ دار میڈیا ہے ؟؟یا حکومتیں ہیں ؟؟کیا ہمارا یہ عذراللہ کی عدالت میں قابل قبل ہوگا کہ ہمیں تباہ کرنے میں کسی اور کا ہاتھ ہے ؟؟
کیا ہمارے پاس اللہ کی تعلیمات نہیں پہنچی ؟؟
میڈیا غلط دکھا رہا ہے اور حکومتیں غلط نظام کی پیروی کر رہی ہیں تو کیا ہمارے پاس اختیار نہیں کہ ہم اس سے بچ سکیں ؟؟؟
ہم کیوں بے سوچے سمجھے ان کے پیچھے چل پڑے ہیں؟؟
اگر نمازروزہجنازہنکاح ہی اسلام ہے تو یہ سب تو غیر منقسم ہندوستان میں نہیں ہو رہا تھا؟؟
۔۔۔پھر علیحدہ وطن حاصل کرنے کا کیا مقصد تھا ؟؟
جن تہذیبوں سے چھٹکارا پانے کے لئے ہم نے یہ وطن حاصل کیا تھاآج ہم انھیں ہی کیوں گلے لگا رہے ہیں ؟؟؟
کیا ہمارے اسلاف کاہندوﺅں اور انگریزوں سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ غلط تھا ؟؟
اگر نہیں تو ہم اپنے اعمال اور کردار سے اسے غلط ثابت کرنے کیوں تلے ہوئے ہیں ؟؟
ایسا نہیں کہ ہمیں کسی بات کا علم ہے ہی نہیںآج کا نوجوان طبقہ جتنا علم اور شعور رکھتا ہے وہ شاید پچھلی نسلوں میں نہ ہو۔۔۔۔۔لیکن ہم سے پچھلے والےہم سے بہتر تھے اور یہی بات ہے غور طلب ۔۔۔۔ ا پنے شب و روز کو اس طرح سے بسر کریں کہ ہم اپنے طرز عمل سے ایک سچے مسلمان ظاہر ہوں
 
عمر کے آخری حصے میں جا کر اگر ہمیں یہ احساس ہو سکتا ہے کہ اب تک ہم نے اپنی زندگی کو برباد کیا تو یہ احساس ہمیں آج بھی ہو سکتا ہے۔ہمارے اندر اللہ نے غور کرنے کی صلاحیت رکھی ہے تو آج ہی غور کریں ۔۔۔جو مہلت ملی ہے اسے غنیمت جانیں ۔۔۔مایوس کن دل شکستہ حالات کے باوجود۔۔۔۔اب تک جو کچھ ہواٹھندے دل سے سوچیں کیا یہ ہی اصل کامیابی اور راحت ہے ۔۔۔ ۔مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔

نہ ہو نومیدنومیدی زوالِ علم وعرفاں ہے
امید ِ مرد مومن ہےخدا کے راز دانوں میں

 

۔۔۔ اللہ معاف کرنے والا مہربان ہے ۔۔۔۔اب تک جو کیا اس پر توبہ کریں اور اللہ سے ہدایت اور توفیق طلب کریں ۔۔۔۔۔ اللہ کی پناہ میں آئیں ۔۔۔اللہ کو ہی اپنا حاجت روا اور مسبب الاساب مانیں ۔۔۔اللہ کا نظام اس ملک میں آئے گا تو روشنی کی کرنیں ضرور پھلیں گی ۔۔۔اس کے لئے اپنے آپ کو بدلنا لازم ہے۔۔۔۔باتیں تو سب بناتے ہیں اس سے آگے ایک عزم کے ساتھ عمل کی بھی کوشش کریں ۔۔۔۔انشاءاللہ یہ دیس جگمگائے گا نور ِ لا الہ سے۔۔۔تو ہی ثمرات نظر آئیں گے۔

اگر خواہش ہے اک اک آدمی اللہ والا ہو
بڑے اعزاز سے انسانیت کا بول بالا ہو
بہارِ گل ہورعنائی ہوخوشبو ہواجالا ہو
اگر خواہش ہے اک اک آدمی اللہ والا ہو
بڑے اعزاز سے انسانیت کا بول بالا ہو
بہارِ گل ہورعنائی ہوخوشبو ہواجالا ہو
جبین پاک پر تحریر قرآنی مقالہ ہو
خودی کا اک سبب بنکر علم بردارِ حق بن کر
قرٰآنِ پاک ہاتھوں میں لیے دنیا پہ چھا جاﺅ
تم اسلامی نظام ِ زندگی کا نور پھیلاﺅ
علم کلمے کا تھامواور کہساروں یہ لہراﺅ
جو تیرے دل میں چاہت ہوجو تیرے لب پہ تکبیریں
تو کٹ سکتیں ہیں زنجیریںبدل سکتیں ہیں تقدیریں


انشاءاللہ۔۔۔۔۔

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution