Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: barmala
Full Name: Bashar Danish
User since: 23/Jul/2008
No Of voices: 3
تبدیلی کا ایجینڈہ مکمل ہونا چاہیے! بشر دانش
Views:2970 Replies:0
کوے انڈے نا کھایٔیں۔ بشر دانش
Views:2495 Replies:0
ھم لنڈورے ھی بھلے ۔ بشر دانش
Views:3559 Replies:3

Click here to read All Articles by User: barmala

 
 Views: 2970   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

قوم ایک بار پھر ویسی ہی بیزار ہے جیسا کہ اس سے قبل بھٹو،بینظیر اور میاں صاحب کے ادوار میں ہو چکی ہے۔پھر یوں ہوتا رہا کہ عوامی عدم دلچسپی اور بیزاری کا فاءدہ اُٹھا کر حکومتوں کو الٹ پلٹ دیا جاتا رہا۔ ایک بار پھر ہم وہیں کھڑے ہیں۔عوام سر اُٹھاءے تبدیلی کے افق پر ماہِ نو کے ظہور کے منتظر ہیں تو کوے فاختاوءوں کے دیے اندے کھانے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ مشرف دور میں بھی یہی ہوا کہ جدوجہد میڈیا، سول سوساءٹی اور وکلاء نے کی اور وردی والے کی جگہ این آر او والے آ گءے ۔طویل جدوجہد کا یہ نتیجہ ہوگا کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا مگر یہ ہوا اور اب تک چلا آ رہا ہے۔ فاختاوءوں کے انڈوں پر کوے دعوت اڑا رہے ہیں۔ کیا ایک بار پھر ایسا ہی ہونے جا رہا ہے؟۔ کیا شروع ہوتی اس جدوجہر کو بھی ہاءی جیک کر لیا جاءیگا۔جس طرح ایوب خان کے بعد اُس سے کہیں بد ترین یحیٰ خان قوم پر مسلط ہو گیا تھا اور مشرف کے بعد این آر او زدگان اسی طرھ اب بھی کوءی بلا ہم سے لپٹ جاءیگی یا ہم تبدیلی کا ایک مکمل ایجینڈا لے کر چلیں گے؟۔۔ہم ڈسوانے کے لیے نیا سوراخ تو ضرور دیکھ لیتے ہیں مگر یہ نہیں دیکھتے کہ اس سوراخ کا مکیں بھی وہی ہے جو ہمیں اس سے قبل ڈس چکا ہے۔۔میں سوچتا ہوں کیا ہم پھر جن بھگا کر بھوت لانے جا رہے ہیں۔

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution