Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Asma1
Full Name: Asma Tariq
User since: 13/Nov/2018
No Of voices: 29
 
 Views: 971   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

ابھی دیر نہیں ہوئی 

 

اسماء طارق 

گجرات 

 

جس راہ کو آپ چھوڑ چکے ہوں اور آگے نکل چکے ہوں مگر آپ کو معلوم ہو جائے کہ جس راہ کو آپ نے چھوڑا تھا وہ آپ کی تھی اور آپ اب دوبارہ واپس مر جانا چاہتے ہوں مگر ایسا ممکن نہیں آپ دوبارہ اس وقت میں چلے جائیں اور وہاں جا کر وہ سب بدل دیں ،ابھی انسان نے اتنی ترقی نہیں کی ہے کہ وہ زمانے کی گھڑیوں کو بدل دے اس لیے اس منزل کا مڑ نا آسان نہیں کیونکہ اب آپ بہت آگے آ چکے ہو ،وقت کی گھڑیوں کے مطابق ہی نہیں بلکہ ہر لحاظ سے کہ اس گزرے ہوئے زمانے کو آپ بدل نہیں سکتے۔ اب ممکن ہے کہ آپ جس راہ پر ہو اسی پر رہ کر اگلی سمت درست کر لیں اسی راہ میں تبدیلی کر کے آپ اپنے لیے نئی درست سمت متعین کر سکتے ہو۔ مگر واپس جا کر ماضی کی سمت تبدیل نہیں کر سکتے اس لئے ” ماضی کی غلطیوں کی وجہ سے اپنے حال کو خراب نہ کریں ” اور آپ صرف اس وجہ سے خود کو درستگی سے روک نہیں سکتے کہ آپ کو ماضی میں کچھ درست کرنے کا موقع نہیں ملا ، اب چونکہ یہ جو غلط راہ ہے، جسے میں نے چن لی ہے اور اب یہی مقدر ہے میرا کیونکہ میں ماضی میں جا کر ان سب کو بدل نہیں سکتا اور اب چونکہ مجھے احساس بھی ہو گیا ہے مگر پھر بھی میں بدل نہیں سکتا اس لیے اسی راہ پر چلنا میری مجبوری ہے۔ “ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ ہم ماضی کی ناگواریوں کو اپنا مستقبل نہیں سمجھ سکتے خاص طور پرجب ہمیں ان ناگواریوں کا احساس بھی ہو جائے اور ہم صرف اپنی سستی کی وجہ سے ان سے پیچھا چھڑا نہیں سکتے۔ہماری موجودہ حالت ہمارے مستقبل کا تعین کرتی ہے۔ اگر ہم ماضی کی ناگواریوں سے سبق لے کر حال میں درست سمت کا تعین کر لیں تو ہمارا مستقبل سنور سکتا ہے اور ماضی کا نقصان بھی کافی حد تک پورا ہو جائے گا۔

اللہ تعالٰی نے معافی کے دروازے ہمیشہ سب کیلیے کھلے رکھے ہیں چاہے وہ کوئی بھی ہو کسی بھی خطے رنگ نسل کا ہو اگر وہ سچے دل سے اللہ کی طرف لوٹتا ہے اور ماضی کی غلطیوں سے کنارہ کشی اختیار کر تا ہے تو اللہ اس کا بہت شاندار استقبال کرتا ہے اور اپنے دامن میں پناہ دیتا ہے ۔

اس معاشرے میں جہاں انسانوں نے اس قدر مشکل اصول بنا رکھے جو کسی کو جان بوجھ کر درست راستے کی طرف آنے نہیں دیتے اور اسے اس کی غلطیوں کے لیے سزا خود ہی سنا دیتے ہیں۔یہاں چور طاقت کے بل پر لوٹ مار کرتا رہے تو کسی کی ہمت نہیں ہوتی کہ اسے کچھ کہہ سکے ،سب اسے چور تو کہیں گے اور اسے برا بھی جانے گے مگر اس کے سامنے اس کے گن گائیں گے کسی کی ہمت نہیں ہوتی اسے کچھ کہ سکے مگر اب جب اسے اگر کہیں سے توفیق مل گئی ہے اور وہ اس غلط راہ کو چھوڑنا چاہتا ہے تو یہ معاشرہ اسے صحیح راہ چننے نہیں دیتا اور اس کے لیے اس کے ماضی کو ناسور بنا دیتے ہیں اور اسے اس سے نکل کر آگے بڑھنے ہی نہیں دیتے ۔اسے ہر پل ماضی کے طعنے دیں گے اسے بتائیں گے کہ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔۔مگر کوئی اس کی مدد نہیں کرے گا نہ راہنمائی کرے گا،اس کی کردار کشی ہو گی اسے بتایا جائے گا وہ کتنا غلط ہے جب وہ غلط تھا تو کوئی اسے کچھ نہیں کہتا تھا اور اب جب وہ اس راہ کو چھوڑ کر صحیح راہ پر آنا چاہتا ہے تو لوگ اسے بتاتے ہیں کہ وہ تو چور ہے وہ کیسے اچھا انسان ہو سکتا ہے .اب وہ کیسے اس راہ کو چھوڑکر آگے بڑھ سکتا ہے۔

یہ صحیح ہے کہ درست راہ ہی انسان کو منزل مقصود تک لے کر جاتی ہے مگر ہمیں یہ بھی سمجھنا ہے کہ انسان خطا کا پتلا ہے وہ غلطیاں بھی کرتا ہے بڑے بڑے سنگین جرم بھی کرتا ہے اور ان کے لیے سزا بھی مقرر ہے اور سزا دینی بھی چاہیے ، برائیوں پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے مگر ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ ایک انسان کی ساری زندگی اسی گناہ کے گرداب میں گزر جائے اور اسے اس سے نکلنے کا موقع نہ ملے۔سزا کے ساتھ ساتھ ہمیں عفودرگز کو بھی زندگیوں میں شامل کرنا ہو گا اور اس کی راہنمائی کا انتظام بھی کرنا ہے۔جو لوگوں کو واپس اچھائی کی طرف آنے میں مدد دے اور ان کی زندگیوں کو تباہ ہونے سے بچانا ہے۔

کہیں نوعمر نوجوان مشکلات اور تلخ حالات کی وجہ سے غلط راہ اختیار کر لیتے ہیں، کوئی نشے کی عادت کو اپنا لیتا ہے تو کوئی بھوک سے تنگ آ کر چور بن جاتا، تو کوئی بدلے کی خاطر قاتل بن جاتا ہے ۔ان میں سے بہت سے تو اس راہ کو چننا ہی نہیں چاہتے تھے بس حالات کی نظر ہو جاتے ہیں اور کہیں اب بھی واپس درست راہ کو اپنانا چاہتے ہیں مگر معاشرتی رویے اور حالات اور ان کو ایسے کرنے سے روکتے ہیں۔اگر غلط راہ پر ہوں تو لوگ ان سے ڈرتے ہیں اور اگر وہ اسے چھوڑ کر صحیح راہ کو اپنائے تو لوگ انہیں جینے نہیں دیتے۔

ارباب اختیار کو اس سمت توجہ دینی چاہیے ان نوجوانوں کی تعداد بڑھ ہرہی ہے جو معاشرتی مسائل سے تنگ آکر غلط ہاتھوں میں کھیلنے لگتے ہیں اور پھرساری عمر ان کی اسی کی نظر ہو جاتی ہے۔ اور کوئی ان کی واپسی کے لئے کچھ نہیں کرتا ہے۔

لوگوں کی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور با اختیار لوگوں کو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی در کھولنے چاہیے، اللہ نے ان کو اس کا اختیار دیا ہے اور جو لوگ غلط راہ کو چھوڑ کر صحیح راہ پر چلنا چاہتے ہیں ان کو خوشدلی سے نئی راہ پر خوش آمدید کہنا چاہیے۔ 

حاکم کے سر پہ تاج  اور محکوم پاؤں کی خاک 

   

تو نے دیکھی ہو گی جسموں کی غلامی

یہاں آ کر دیکھ یہاں تو روحیں بھی غلام ہیں

 

مظلوم پہ جہنم واصل ہو اور ظالم کی جنت ہے 

یہ کیسا نظام ہے جہاں ظلم کا راج ہے

 

غریب کو ملتی نہیں  دو گز زمین بھی

اور امیر کیلئے سجتے ہیں پنڈال پہ پنڈال

 

مرتا ہے یہاں بھوک سے غریب کا بچہ

اور بھرا رہتا ہے گودام امیر کا اناج سے 

 

ہیں سب سہولیات  مگر امیر کیلئے 

غریب تو ان کی  تمنا میں مارا جاتا ہے

 

یہ انسان کیسا اشرف ہے 

جو روٹی پر  بکتا   ہے 

 

ہاں زندگی حسین ہے مگر امیر کیلئے 

غریب تو  زندہ رہنے کی سزا کاٹتا ہے

 

خواب ہیں اور تعبیر ہے سب امیر کیلئے 

غریب تو روٹی  کپڑا   پورا کرتا رہتا ہے

 

ہے فرمان الہی ، تفرقہ نہ پھیلاؤ مگر یہاں

یہاں تو رنگ و نسل, ذات پات کے تفرقات ہی تفرقات ہیں

 

بھلا دئیے گئے وہ سب فرماں تمہارے  

اب تو بس یہاں نالاں و فریاد  ہے

 

لازم ہے عام ہو اب کرم تمہارا الہی 

زمین سسکتی ہے، آسماں روتا ہے

 

ہم تو خاک ہیں خاک  ہو جائیں گے

دردناک  انجام  چھوڑ   جائیں  گے 

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution