Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: DrShahid
Full Name: Dr Shahid Masood
User since: 13/Jul/2007
No Of voices: 53
 
 Views: 3646   
 Replies: 2   
 Share with Friend  
 Post Comment  


 Reply:   کاشف، you are great very very good saying
Replied by(Noman) Replied on (12/Apr/2007)

کاشف جو باتین تم نے آج کہین ھین، ایک ایک بات سونا اور اور ایک ایک لفظ موتی ھین، تمہاری ان باتون اور سوچون کا انشااللہ اجر تمہین ظرور ملے گا
 
 Reply:   ہم بھی مسلمان اور پاکستانی ھیں
Replied by(kashfi80) Replied on (12/Apr/2007)

تنہا پرندے سفر پہ جایا نہیں کرتے
سیر شکم درندے تو ستایا نہیں کرتے
حاکموں کا قصیدہ کوئی تو پڑھے گا
جُھک جائے جو سر وہ ، کٹایا نہیں کرتے

خود سر ہو رہبر اور بے راہ ہو کارواں
ہر اک لگا رہا ہو بس اپنی ہی دوکاں
بکھرے ہوئے تنکوں سا جب ہو آشیاں
ایسے میں گیت طرب کے گایا نہیں کرتے

ایماں میں حرارت نہیں ، عقائد میں ہے جنوں
دل درد سے خالی ہے اور آنکھوں میں ہے خوں
اپنے ہی دشمن ہیں ، غیروں سے کیا کہوں
گرد اپنے ہی سروں میں یوں اڑایا نہیں کرتے

میں تیری نہیں مانوں ، تو میری نہیں مانے
میں تجھے نہیں جانوں ، نہ تو مجھے جانے
پھر بھی ہم اک دوسرے پے تلوار ہیں تانے
انقلاب میرے یار یوں آیا نہیں کرتے!!!

ہم آخر چاہتے کیا ہیں؟ پہلے ہم ڈرتے تھے غیروں سے اب اپنوں سے ہی ڈر رہے ہیں کیوں ؟

کچھ لوگ اسے سیاسی چال قرار دے رہے ہیں ، کچھ لوگ اسے امریکا کی سازش قرار دیتے ہیں اور کچھ لوگ اسے صرف مذہبی انتہاپسندی ۔ ۔ ۔ مگر ہم اصل بات سے جانے کیوں نظریں پھیر رہے ہیں ، اگر ذرا سا غور کریں تو جامعہ حفصہ اور لال مسجد والے کیا کہ رہے ہیں جس سے ہم ڈر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ اسلام کے نفاذ کی بات کر رہے ہیں ، ایک طرف ہم اسلام کے گُن گاتے ہیں کہ ہمارا مذہب ہر مسلئے کا حل ہے اور جب ہمیں اس کے کہنے پر عمل کرنے کو کہا جائے تو ہم ہزار بہانے سے اس عمل سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔۔ اس وقت اگر ہم ذرا غور کریں تو ایسا لگتا ہے کہ اگر پاکستان میں اسلامی شریعیت نافظ ہو گئی تو جیسے ہم ختم ہو جائیں گے ۔ ۔ ۔ ہماری زندگیاں تباہ ہو جائیں گیں ۔ ۔ ۔ یعنی دوسرے الفاظ میں ہم اسلام کے پیغام کی خود ہی نفی کر رہے ہیں کہ اسلام زندگی گزارنے کا بہترین راستہ ہے ۔ ۔ ۔

غور کرتے ہیں کہ ہم کن چیزوں سے خائف ہیں۔

١۔ زنا کاری ، ہم اس بات کی مخالفت کر رہے ہیں کہ ہمیں زناکاری سے روکا جائے ، چلیں ہم اس کام میں شامل نہیں مگر جو دوسرے ہیں ہم انہیں تحفظ دینے کا عزم ضرور رکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ کیوں ؟ شاید اسلئے کہ یہ آزادی ہی ہمیں ترقی یافتہ بننے میں مدد دے گی۔

٢۔ آزاد خیال فلموں کا پرچار ، یہ بھی ہماری ضرورت بن گئی ہے ، ہماری نئی نسل میں جس تہذیب و تمدن کا زہر گھولا جا رہا ہے ، اسکی چکا چوند تو بہت ہے مگر یہ میٹھا زہر ہمارے معاشرے کو گھن کی طرح کھا رہا ہے ، پورنو گرافی کو تو چھوڑیں ، ہندو تہذیب گاندھی تہزیب ہمارے گھر گھر میں گھس چکی ہے کہ بچے مرنے پر اپنے دادا کو جلانے کی سوچتے ہیں اور شادی پر پھیرے لینے کی بات کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ہمارے گھروں میں اللہ کا اتنا نام نہیں لیا جاتا جتنا رام رام ہوتا ہے ، مگر میرے ذھین دوست اسے شاید سمجھ نہیں پائے، گاندھین کو اپنا دوست بنانے پر تلے ھوئے ھیں ۔۔ ۔۔ مگر شاید ابھی وقت ہے ، مگر کیا ان چیزوں کے خلاف بولنے والوں کو ہم کیا دے رہے ہیں ، گالیاں ، کوسنے ، مگر کیا کبھی ہم نے سوچا ہے کہ ہم کس چیز کی مخالفت اتنے شد و مد سے کر رہے ہیں ۔ اور اب تو یہ آگ ہمارے گھروں تک پہنچ چکی ہے ۔۔ ۔ ۔

٣- ایک اور چیز جو بار بار ہم کہتے ہیں کہ مذہب میرا ذاتی مسلہ ہے ۔ مگر یہ ذاتی مسلہ کتنوں کے لئے مسائل پیدا کر رہا ہے کیا کبھی ہم نے سوچا ، چلیں جو انتہا پسند ہیں وہ تو ظالم ٹہرے مگر ہم جو خود کو ہر چیز سے لاتعلق کر لیتے ہیں مذہب کو ذاتی مسلہ کہہ کر ہم کتنے ظالم ہے کبھی سوچا ہم نے ؟ ہمارے پڑوس میں بھوک ننگ افلاس پرورش پا رہے ہوتے ہیں اور ہم عیش و نشاط کی محفلیں سجا رہے ہوتے ہیں ۔ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ کوئی کیوں خود کُشی کر رہا ہے ، ہمارے لئے صرف ہماری ذات آخر کیوں مقدم ہے کیوں کیوں کیوں ۔ ۔ ۔

اور بھی بہت کچھ ہے کہنے کو مگر کیا کروں ، سمجھتا ہی کوئی نہیں ۔۔ ۔ مگر شاید سب سمجھتے ہیں ، ہمیں اسلام کے نفاذ سے اسلئے نفرت ہے کہ ہم اپنی آزادی کو نہیں چھوڑنا چاہتے ، اسلام کی اچھائیاں ہمارے لئے برائیاں بن کہ سامنے آ جاتیں ہیں ۔ ۔ ۔ ذرا سوچیں تو سہی ۔ ۔ ۔ کہ اسلام کیا کہتا ہے اور ہم کیا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
٠ ۔ عورتوں کو پردہ پسند نہیں ، کہ اس سے وہ دکھاوا ختم ہو جائے گا جو ہماری زندگیوں کا حصہ بن چکا ہے
۔ مردوں کو زکات میں کمائی کا نقصان نظر آتا ہے
- جھوٹ نہ بولنے سے ہمیں ہمارا مستقبل تاریک نظر آتا ہے
- خود غرضی ، اور دکھاوے کی زندگی ، ہم کھونا نہیں چاہتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اور بھی بہت کچھ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مگر کیا لکھوں ۔ شاید میں خود بھی اسلام کا نفاذ نہیں چاہتا ، اور اسلام کے نفاذ کی باتیں کرنے والے مجھے بھی زہر لگتے ہیں ۔ ۔۔ ۔ کیونکہ وہ لوگ دقیانوسی ہیں ، ترقی پسند نہیں ۔۔ ۔ اپنی جانوں پر ایک فضول مقصد میں کھپا رہے ہیں کوئی کری ایٹیو کام نہیں کر رہے ۔۔ ۔ میں اب جب بھی اپنے رب کے سامنے جھکتا ہوں تو خود کو سب سے بڑا منافق سمجھتا ہوں ، کیا کوئی ایسا سوچتا ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔ جب نماز میں اللہ کی حمد بیان کرتے ہیں تو کیا کہتے ہیں ؟ ہم اسکے سامنے اسکی برتری کا اظہار کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ اللہ اکبر ۔ ۔ ۔ مگر کیا واقعٰی ہی ہم اللہ کو اکبر مانتے ہیں ؟ اور پھر الحمد شریف میں کیا پڑھتے ہیں ، شکر ادا کرتے ہیں ۔ کہ ہماری تمام برائیوں کے باوجود اس نے ہمیں اتنا کچھ دیا ۔ ۔ ۔ اسکی رحمانیت کا اقرار کرتے ہیں ، اور پھر اسے مالک مانتے ہیں یوم الدین کا ۔ ۔ ۔ اور کہتے ہیں کہ ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور اسی سے مدد مانگتے ہیں یعنی ہمارا بھروسہ صرف اللہ ہی ہے ۔ ۔ ۔ مگر اصل میں کیا کر رہے ہیں کیا سمجھ رہے ہیں ۔ ۔ ۔۔ ہم صراط مستقیم کا کہتے ہیں مگر جو صراط مستقیم اللہ بتاتا ہے اس پر نہیں چلے ۔۔ ۔ نہ چلنا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور پھر اسی کے آگے جھک کر مزید منافقت کا ثبوت دیتے ہیں اصل سجدہ تو ہمارا کسی اور کے آگے ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ میں نہیں کہتا کہ ہم میں کوئی بھی سچا مسلمان نہیں ، ہو گا ضرور ہوگا ، مگر شاید آپکو یاد ہو کہ اللہ نے ایک بستی باوجود ایک سچے عبادت گذار کے الٹ دی تھی ۔ ۔ ۔ کہ اسکی عبادت کا کوئی اثر نہ تھا ۔۔ ۔ شاید یہ جواب ہے کہ جو مذہب کو صرف ذاتی معاملہ کہتے ہیں ۔۔ ۔
میں اسلام کو ٹھونسنے کے خلاف ہوں ، مگر کیا ہم صرف کسی کو یوں نہیں کہ سکتے کہ ہم کچھ با عمل مسلمان بنیں گے ، یا اسکی کوشش ضرور کریں گے ۔۔ ۔ بلکے ہم تو الٹا انہیں برا کہتے جو ہمیں اللہ کا پیغام سناتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ مجھے جنرل حمید گل کی ایک بات بہت اچھی لگی کہ ہم دور نبوی صَلیَ اللہ ُعَلِیہ وَسَلَم کے بعد پہلی دفع ایسے دور میں ہیں جس میں ہمارے لئے چوائس ہے حق و باطل کی ۔ اور باطل کو سیلکٹ کرنا بہت آسان ہے اور حق کو اپنانا اتنا ہی مشکل ۔ ۔ ۔ اب ہمارے لئے موقعہ ہے کہ ہم حق کا ساتھ دیں ۔ ۔ ۔ اور اس وقت کا غلط فیصلہ ہو سکتا ہے ہمیں دنیاوی فائدہ تو دے دے مگر ، شاید آخرت میں اللہ کے سامنے سرخرو نہ کرا سکے ۔ ۔ ۔ اللہ ہمیں ہدایت دے (آمین)
 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution