Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Malik_Rauf
Full Name: Papa Beryar
User since: 28/Oct/2008
No Of voices: 503
 
 Views: 1271   
 Replies: 1   
 Share with Friend  
 Post Comment  


 Reply:   افغانستان کی تقسيم
Replied by(zulfikarDOT) Replied on (23/Nov/2010)

يہ الزامات بلکل غلط اور بے بنیاد ہیں کہ امريکہ افغانستان کو تين حصوں ميں تقسيم کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے کھبی افغانستان کی ڈی فيکٹيو تقسيم کی تجويز نہيں دی اور نہ ہی يہ خيال افغانستان کے اہم قومی مفادات کے عين مطابق ہے۔ خقیقت ميں ہم افغانستان حکومت اور بين الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پورے افغانستان ميں امن و امان لانا چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد يہ ہے کہ افغانستان متحد ہو جہآں تمام قبيلے امن اور خوشخالی کے ساتھ رہیں۔ ہم ايک مستحکم افغانستان چاہتے ہيں جو کہ اپنی سیکورٹی خود برقرار رکھ سکے اور القائدہ کو واپس نہ آنے دے۔ ہم افغانستان کے دشمنوں شکست دینے سے دريغ نہيں کريں گے۔ ميں آپ کو ياد دلانا چاہوں گا کہ گزشتہ ہفتے لسبن ميں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران نيٹو اور افغان حکومت نے طویل مدت کی شراکت کا اعلان کيا ہے اس معاہدے کے مطابق بین الاقوامی فوج جنگ سے تباہ حال ملک میں کم از کم 2014 ء تک رہی گی۔ نيٹو اس ملک ميں طويل عرصے کے ليے رہے گی۔ اس وقت تک سيکورٹی کی ذمہ داری اپنے افغان پارٹنر کے حوالے نہیں کريں گے جب تک وہ خوداپنا دفاع نہ کر سکيں۔ يہ زمہ داری سونپنے کے بعد بھی ہم سپورٹنگ رول ادا کرنے کے ليے ٹھہريں گے۔ اگر افغانستان کے دشمن اس تاڑ ميں ہيں کی وہ ھمارے انخلا تک انتظار کريں گے تو يہ خيال سراسر غلط ہے جب تک افغانستان کے لوگ امن ميں نہيں ہيں ہم اس حطے میں رہیں گے۔ ذوالفقار- ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov www.state.gov
 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution