Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Noman
Full Name: Noman Zafar
User since: 1/Jan/2007
No Of voices: 2195
 
 Views: 2526   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  
پرویز مشرف کی والدہ کے نام جب کوئی کسی کی نہ سنے اور برے لوگوں کی صحبت میں بیٹھے تو اس کے بڑوں کو شکایت کی جاتی ہے آج ہم آپ کے پاس آپ کے بیٹے کی شکا یت لے کر آیۓ ہیں آپ کے بیٹے نے اس ملک پر فوج کی مدد سے قبضہ کیا اور تمام سیاستدانوں کو برا کہا سب کو لائن پر لگا کران کے خلاف کیس بناۓ آج آپکا بیٹا اپنے اقتدار کو طول دینے کیلیے ان برے سیاستدانوں کے ساتھ مل کر سارے ملک میں پنگے کر رہے ہیں پتہ نہیں کس نے آپ کے بیٹے کو یہ سبق پڑھا دیا روشن خیالی ہونی چاہیے اور آپ کے صاحبزادے نے ٹی وی پر بھنگڑے ڈالے اس کے نتیجے میں ساری قوم بھنگڑے ڈال رہی ہے آپ کا بیٹا اپنی من مانی کیلئے فوجی قوت کا استعمال کر رہا ہے اور فوج کو خوش کرنے کیلئے ان کو نوکریاں دے رہا ہے اور ان کو غنڈہ گردی کے لیے استعمال کر رہا ہے ملتان میں شہزاد گارمنٹس ،اوکاڑہ میں غریب کسان لاہور میں کسانوں کی زمینوں سے بے دخلی کسی سے چپھی ہوئی نہیں جب آپ کے بٹیے اور اس کے خراب دوستوں کو بڑی والی عدالت کے بڑے والے صاحب نے ڈانٹ ڈپٹ کی تو ان سب نے مل کر ان کو نکال باہر کیا تاکہ کوئی ان کو کچھ نہ کہے اور یہ آرام سے سٹیل مل بیچ کے کھا جائیں زمینں اپنے نام کرا لیں لوگوں کو اٹھا لیں گم کر دیں ان کو اور کوئی ان سے پوچھے نہ – اب حالات اور خراب ہو رہے ہیں کھیل کود ، گانے باجے اور جلسے جلسے کھیلتے اب یہ مار دھاڑ پر اتر آئے ہیں کراچی میں اپنی طاقت کا سکہ جمانے کیلئے بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلی ساری دنیا نے ٹی وی پر دیکھا کہ ایک طرف لوگ مر رہے ہيں اور اس جگہ سے کچھ دور آپ کے بیٹے کا غیر ملکی دوست ٹیلی فون پر لوگوں سے بات کرہا تھا اور لوگ ڈھول بجا بجا کر ناچ رہے تھے – آپ کے بیٹے کے اور اس کے دوستوں کے حکم کے مطابق کسی پولیس والے نے کسی فوجی نے اس خونریزی کو نہیں روکا – اس دھرتی کی ماؤں نے غلام محمد ، سکندرمرزا،یحیی خان ،ایوب خان ، ضیاالحق ہی دیے اور جو کسر رہ گئی تھی وہ آپ کا بیٹا پوری کر رہا ہے ہم آپ سے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتے ہیں آپ کو اللہ اور اس کے رسول کا واسطہ دیتے ہیں اپنے بیٹے کو سمجھا ئیے جس راستے پر یہ چل رہے ہیں اس کا انجام اچھا نہیں اللہ کی غیرت جوش میں آئی تواس چشم فلک نے دیکھا سکندر مرزا لندن میں کمپسری کی حالت میں مرا جس ملک کا بےتاج بادشاہ تھا اس ملک کی زمین بھی نصیب نہ ہوئی جھاز ہوامیں پھٹ گئے اور مرنے والوں کی لاشیں بھی نہ ملی - قوم نوح قوم عاد قوم ثمود اورپچھلے گزرے حکمرانوں کے انجام سے سبق سکھیں – جن کے گھر کے چراخ بجھے جن ماؤں کي گود اجڑی جن بہنوں کے بھائی نہ رہی ان کی آہ کوئی اور سنے نہ سنے اللہ سن رہا ہے وہ انصاف کرے گا – اب بھی وقت ہے آپ ان کو سمجھا ئیے ورنہ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ان کی داستاں بھی نہ ہو گی داستانوں میں شوکت محمود علوی الخبر ، سعودی عرب،
 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution