Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: nasir1973
Full Name: Abdul Nasir Mughal
User since: 2/Oct/2007
No Of voices: 47
 
 Views: 2420   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  
پاکستان میں صوبہ سرحد کے علاقے کوہاٹ میں فوجی چھاؤنی میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں نو فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ خود کش حملہ آور نے فوجی جوانوں کو کوہاٹ کے آرمی پبلک سکول کے قریب نشانہ بنایا۔ واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے نو فوجیوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ دن کے سوا بارہ بجے کے قریب پییش آیا۔ میجر جنرل وحید ارشد ان کے مطابق فوجی جوان ایک فٹ بال میچ کھیل کر اپنے یونٹوں میں جا رہے تھے کہ ایک مبینہ خود کش حملہ آور آیا اور جوانوں کے درمیان گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جائے وقوعہ پر موجود مقامی صحافی عنایت اللہ شاہ اورکزئی نے بتایا کہ حملہ چھاؤنی کے علاقے میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے قریب ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد فوج نے سارے علاقے کو سیل کردیا ہے جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ جمعہ چودہ دسمبر سے یہ تیسرا جبکہ صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے ملک سے ایمرجنسی اٹھانے کے اعلان کے بعد یہ دوسرا خودکش حملہ تھا جس کا ہدف بظاہر فوج ہی تھی۔ http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2007/12/071217_kohat_suicide_bomb_ns.shtml
 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution