Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: lockeddown
Full Name: locked
User since: 7/Apr/2008
No Of voices: 2
 
 Views: 4521   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2008/04/080419_pak_ambessdr_viodeo_zs.shtml

مغوی پاکستانی سفیر 'طالبان Ú©Û’ قبضے میں"˜
 
طارق عزیز الدین
سفیر نے پاکستانی حکومت سے طالبان کے مطالبات تسلیم کرنے کو کہا ہے
پاکستان سے افغانستان جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے افغانستان میں پاکستانی سفیر طارق عزیزالدین نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی رہائی کے لیے طالبان کے مطالبات تسلیم کر لے۔

ادھر پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام طارق عزیز الدین کی بازیابی کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے حکومتِ پاکستان سے یہ اپیل دبئی میں قائم العربیہ ٹی وی پر نشر کی جانے والی ایک ویڈیو میں کی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق یہ ویڈیو آٹھ مارچ کو ریکارڈ کی گئی ہے اور اس میں طارق عزیز الدین کو ان کے دو ساتھیوں سمیت مسلح افراد کے نرغے میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈرائیور اور محافظ سمیت طالبان Ú©Û’ قبضے میں ہیں اور انہیں آرام دہ حالات میں رکھا گیا ہے اور ان کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ طارق عزیز الدین Ù†Û’ کہا ہے کہ' انہیں دل Ú©ÛŒ تکلیف ہے اور ہائی بلڈ پریشر Ú©ÛŒ بیماری بھی لاحق ہے"˜Û”

اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ محمد صادق نے بی بی سی اردو کے شہزاد ملک کو بتایا ہے کہ حکومتِ پاکستان اپنے سفیر کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے اور اس کے علم میں یہ بات پہلے سے ہے کہ طارق عزیز الدین خیریت سے ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور وہ کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتے جس سے پاکستانی سفیر کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں۔

خیبر ایجنسی
طارق عزیز الدین کو خیبر ایجنسی کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ دو ماہ سے زائد عرصہ قبل اغواء ہونے والے سفیر کے بارے میں کوئی مستند خبر منظرِ عام پر آئی ہے۔ اس سے قبل فروری میں طالبان کے ترجمان نے کہا تھا کہ وہ اپنے کمانڈر کی رہائی کے عوض پاکستانی سفیر کو رہا کر دیں گے۔

طارق عزیز الدین پشاور سے کابل جاتے ہوئے اپنے ایک محافظ اور ڈرائیور کے ہمراہ خیبر ایجنسی کے علاقے میں لاپتہ ہو گئے تھے اور مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا تھا کہ آخری مرتبہ طارق عزیز الدین کو پشاور سے تیس کلو میٹر دور جمرود میں علی مسجد کے قریب دیکھا گیا تھا۔

طارق عزیز الدین کو سفارتی حلقوں میں ایک قابل اور زیرک سفارتکار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ افغانستان سے ان کے نسلی تعلق، فارسی اور پشتو زبانیں بولنے اور وہاں پر پہلے بھی خدمات کومدنظر رکھتے ہوئے صدر پرویز مشرف نے انہیں تیرہ دسمبر دو ہزار پانچ کو رستم شاہ مہمند کی جگہ کابل میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا تھا۔

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution