Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: nasir1973
Full Name: Abdul Nasir Mughal
User since: 2/Oct/2007
No Of voices: 47
 
 Views: 3339   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  
پاکستان کی حکومت نے دو دن کی تاخیر کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری طور پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ایک گھر پر ہونے والا میزائل حملہ امریکہ ہی نے کیا تھا۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے کے بارے میں ہونےوالی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو دن قبل باجوڑ ایجنسی کے ڈمہ ڈولہ کے علاقے میں ایک گھر پر ہونے والا حملہ بغیر پائلٹ کے اڑنے والے امریکی طیاروں نے کیا تھا۔ انکے بقول اس حملے میں چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم انہوں نے مرنے والوں میں کسی بھی غیر ملکی کی ہلاکت سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملے سے قبل امریکی حکام نے پاکستان سے کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں لی تھی اور نہ ہی اس سلسلے میں حکومت نے انکے ساتھ معلومات کا کوئی تبادلہ کیا تھا۔ انکے بقول پاکستان نے اتحادی افواج سے اس واقعے پر سخت احتجاج کیا ہے۔ مقامی لوگوں اور طالبان نے کہا تھا کہ ڈمہ ڈولہ میں ایک گھر پر امریکی طیاروں نے بدھ کی رات تقریباً آٹھ بجے دو مبینہ میزائل فائر کیے تھے جس میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے تھے۔ انکے دعوی کے مطابق مرنے والے تمام افراد مقامی تھے۔تاہم حکومت پاکستان نے واقعے کے بارے میں دو دن تک مکمل خاموشی اختیار کرنے کے بعد پہلی مرتبہ سرکاری طور پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یہ ایک امریکی حملہ تھا۔ جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی حکومت بچانے کی خاطر امریکی حملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ جمعرات کی رات کو پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو میں باجوڑ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غلط اور غیر منصفانہ عمل قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک کو آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ دی گئی۔ دوسری طرف جمعہ کو جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام نے پشاور سمیت صوبے کے بعض دیگر اضلاع میں باجوڑ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں جن میں مقررین نے حملے کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کی۔ جماعت اسلامی کی طرف سے پشاور میں ہونے والے تقریباً ڈیڑھ سو افراد پر مشتمل احتجاجی مظاہرے میں امریکی پرچم کو نذر آتش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر صابر حسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی حکومت بچانے کی خاطر امریکی حملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution