Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: nasir1973
Full Name: Abdul Nasir Mughal
User since: 2/Oct/2007
No Of voices: 47
 
 Views: 5892   
 Replies: 0   
 Share with Friend  
 Post Comment  

 

نیٹو حملہ، کم از کم دس پاکستانی فوجی ہلاک
 
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب نیٹو کی فوجی کے ایک راکٹ حملے میں دس پاکستانی فوجیوں سمیت بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرحد کے قریب دور افتادہ علاقے میں پیش آنے والے واقع کی ابھی واضح تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اسلام آباد میں موجود بی بی سی کی نمائندہ باربرا پلیٹ کے مطابق بظاہر یہ ہلاکتیں نیٹو فوج کی طرف سے ہونے والے ایک راکٹ حملے کے باعث ہوئیں۔

باربرا پیلٹ نے مزید بتایا کہ سرحدی علاقے سے پاکستانی فوجیوں کی لاشیں لے کر ہیلی کاپٹر پشاور کے فوجی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔

سرحد پر نیٹو افواج اور شدت پسندوں میں شدید جھڑپ کے بعد نیٹو افواج نے راکٹ فائر کئیے جن میں سے ایک پاکستانی سرحد کے اندر قائم پاکستان کے نیم فوج دستوں فرنٹیر کانسٹیبلری کی ایک فوجی چوکی پر گرا۔

ابتدائی طور پر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کہہ رہے تھے کہ یہ کارروائی امریکی فوج کی طرف سے کی گئی اور اس میں پاکستانی فوج کا ایک میجر بھی شامل ہیں۔

تاہم پاکستانی حکام یا فوج کی طرف سے اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

افغانستان میں کثیرالاقومی فوج ای سیف کے ترجمان بریگیڈئر جنرل کارلوس برانکو نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے نمائندے عبدالحئی کاکٹر کو بتایا کہ ان کی افواج پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے جواب میں انہوں نے بھی فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ اس جھڑپ میں ان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انہیں دوسری طرف ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

طالبان تحریک کے ترجمان مولوی عمر نے واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ منگل کی شام افغان اور نیٹو فورسز نے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر 60 سے زائد طالبان نے ان پر حملہ کر دیا۔

مولوی عمر نے دعویٰ کیا کہ حملے کے بعد نیٹو فورسز نے فضائی مدد طلب کی جس نے پاکستانی علاقے میں موجود طالبان جنگجوؤں پر بمباری کی۔ اس بمباری کی زد میں ایک پاکستانی چیک پوسٹ بھی آ گئی اور ایک میجر سمیت پاکستانی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بمباری میں آٹھ طالبان جنگجو بھی ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔

 No replies/comments found for this voice 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution