Search
 
Write
 
Forums
 
Login
"Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good enjoining what is right and forbidding what is wrong; they are the ones to attain felicity".
(surah Al-Imran,ayat-104)
Image Not found for user
User Name: Mathal
Full Name: Dj Mathal
User since: 14/Apr/2008
No Of voices: 115
Time to speak up by DJ Mathal
Views:2474 Replies:0
Provincial status a fool's paradise by Dj Mathal
Views:4416 Replies:0
GB’s independence: a lesson from Karbala by DJ Mathal
Views:5030 Replies:0
Stop HR violations by DJ Mathal
Views:5256 Replies:0
The shattered hopes by Dj Mmathal
Views:5239 Replies:0
The youth and our destiny by dj mathal
Views:5142 Replies:0
The tax bomb by DJ Mathal
Views:5338 Replies:0
Hollowness of the system by DJ Mathal
Views:5378 Replies:0
Whispers of a vagabond by DJ Mathal
Views:4913 Replies:0
The essence of freedom by DJ Mathal
Views:5072 Replies:0

Click here to read All Articles by User: Mathal

 
 Views: 2165   
 Replies: 1   
 Share with Friend  
 Post Comment  
آزاد کشمیر کی نام نہاد حکومت سے توقع رکھنا فضول ہے؟ پاکستان کے زیر کنٹرول آزاد کشمیر حکومت کے قیام سے کشمیریوں کو بڑا حوصلہ ملا تھا اور انہیں یہ امید تھی کہ ریاست جموں و کشمیر کا یہ آزاد ٹکڑا حقیقی معنوں میں آزاد ہو گا اور تحریک آزادی کا بیس کیمپ ثابت ہو گا لیکن اس امید کو وقتاً فوقتاً دھچکے لگتے رہے۔ ریاست جموں و کشمیر کا یہ منقسم ٹکڑا بھی پاکستانی سیاستدانوں کی سیاسی شعبدہ بازی کا نشانہ بنتا رہا۔ تحریک آزادی کا بیس کیمپ بننا تو درکنار اس حصے پر قائم ہونے والی ہر حکومت نے کشمیریوں کی امیدوں پر پانی پھیرا۔ پاکستانی حکومت بھی اس ٹکڑے کو محض اپنی عالمی سیاست کیلئے اوزار کے طور پر استعمال کرتی رہی اور کر رہی ہے۔ آزاد کشمیر حکومت کے قیام سے کشمیریوں کو ایک حوصلہ ملا تھا اور انہیں توقع تھی کہ یہ ٹکڑا ان کی اجتماعی آزادی، معاشی خوشحالی اور عزت و آبرو کا محافظ ثابت ہو گا لیکن 8 اکتوبر کے زلزلے میں اغواء ہونے والی لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندا کروائے جانے کے انکشاف کے بعد کشمیریوں میں نفرت کی شدید لہر پیدا ہوئی ہے۔ اس انتہائی شرمناک واقعے کے بعد نام نہاد ریاستی حکومت اور پاکستانی حکمرانوں کی چشم پوشی نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی۔ ضلع باغ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کسی طرح بھاگ کر گھر پہنچ گئی۔ اس مظلوم لڑکی نے انکشاف کیا کہ مزید چار لڑکیاں اس جسم فروشی کے اڈے پر قید ہیں جہاں سے وہ بھاگ کر آئی ہے۔ تمام معلومات ملنے کے باوجود ریاستی حکومت اور حکومت پاکستان نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے اور تاحال لڑکیاں بازیاب نہیں کرائی جا سکیں۔ اس واقعے کے خلاف آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ عالمی سطح پر بھی اس معاملے کو اٹھایا گیا لیکن لڑکیاں بازیاب نہ ہو سکیں۔ نام نہاد آزاد کشمیر حکومت کے وزیراعظم نے اس واقعے کی پردہ پوشی کیلئے جنیوا میں انسانی حقوق کے حوالے سے کانفرنس میں اپنے بیٹے کو چند خواتین کے ہمراہ انسانی حقوق تنظیم کا نمائندہ وفد بنا کر بھیج دیا لیکن عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکی جا سکی۔ جعلی وفد کو کانفرنس میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور حکومت پاکستان کی سخت بدنامی ہوئی۔ اس نامعقول دورے پر اٹھارہ لاکھ روپے کا کثیر سرمایہ خرچ ہوا۔ کتنے دکھ کی بات ہے کہ زلزلے جیسے ہولناک موقع پر بھی لڑکیوں کے اغواء کی وارداتیں ہوتی رہیں۔ لوگ اپنی لاتعداد لاپتہ بچیوں کے بارے میں یہ گمان رکھتے ہیں کہ وہ ملبے تلے دب کر شہید ہو گئی ہیں اور نعشیں نکالنا ممکن نہیں لیکن اب ہر لاپتہ بچی کے والدین پر قیامت گزر رہی ہے کہ خدانخواستہ ان کی بیٹی بھی پاکستان میں جسم فروشی کے کسی اڈے کی زینت نہ بن گئی ہو۔ دوسری جانب ریاست جموں و کشمیر کے ہر فرد کو یہ پیغام مل گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی ان کی عزت و آبرو اتنی ہی غیر محفوظ ہے جتنی ریاست کے دیگر حصوں میں غیر محفوظ ہے۔ کشمیریوں کو یہ بھی معلوم ہو گیا ہے کہ اپنے تئیں کشمیریوں کی وکالت کرنے کا دعویدار پاکستان حکومتی اور عوامی سطح پر کشمیریوں سے کوئی لگائو نہیں رکھتا۔ انہیں کشمیریوں کے حقوق، آزادی اور عزت و آبرو کے تحفظ سے کوئی دلچسپی نہیں۔ سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی نام نہاد حکومت نہ صرف کشمیریوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے بلکہ ہر خرابی پر اس کی پردہ پوشی کرنے کا جرم بھی کرتی ہے۔ایسی حکومت سے کوئی توقع رکھنا فضول ہے۔
 Reply:   آزاد کشمیر کی حکومت صرف حکومت پا&#
Replied by(Noman) Replied on (16/Apr/2008)

آزاد کشمیر کی حکومت صرف حکومت پاکستان کو بلیک میل کر کے اپنی جیبین بھرنے کی بجائے اور کچھ نھین کر رھی۔ کسی نے صحیح کیا تھا پھل دار پہاڑی عالاقے کے لوگون کا اعتبار ھین کرنا چاہیئے، انکی اکثریت مفاد پرست ھوتے ھین
 
Please send your suggestion/submission to webmaster@makePakistanBetter.com
Long Live Islam and Pakistan
Site is best viewed at 1280*800 resolution